منوچہر متكی: امريكہ اور برطانیہ كے نزديك مشرق وسطی میں شدت پسندی جائز ہے

IQNA

منوچہر متكی: امريكہ اور برطانیہ كے نزديك مشرق وسطی میں شدت پسندی جائز ہے

سياسی گروپ: ايرانی وزير خارجہ منوچہر متكی نےاٹلی كے سابقہ وزير اعظم سے ملاقات میں كہا كہ یہ بات قابل افسوس ہے كہ امريكہ اور برطانیہ كےنزديك مشرق وسطی میں شدت پسندی اس وقت تك روا ہے جب تك وہ مغرب میں سرايت نہ كرے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق منگل كے روز اٹلی كےسابقہ وزير اعظم نے ايرانی وزير خارجہ سے ملاقات كی جس میں علاقائی اور بين الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خيال كيا گيا۔ اس ملاقات میں جناب متكی نے حالیہ شدت پسندی كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ یہ بات قابل افسوس ہے كہ استعماری طاقتیں برطانیہ كی طرف سے دیے گئے نقشے كے مطابق شدت پسندی كو ہوا دے رہی ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ صدام كے حاميوں اور افغانستان میں موجود شدت پسندوں كی مشتركہ خصوصيت یہ ہے كہ وہ پورے ملك كو ہتھيانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے شدت پسندی كے حوالے سے مزيد كہاكہ امريكہ اور برطانیہ كے نزديك مشرق وسطی میں شدت پسندی اس وقت تك جائز ہے جب تك وہ مغرب میں سرايت نہ كرے۔
307268