ڈراموں میں دينی مفاہيم كی تحريف پر تركی كے ادارہ ديانت كا اعتراض

IQNA

ڈراموں میں دينی مفاہيم كی تحريف پر تركی كے ادارہ ديانت كا اعتراض

اعزازی خبر نگار گروپ: تركی كےادارہ ديانت كی ترجمان نے بعض ڈراموں میں دينی مفاہيم كی تحريف كرنے پر مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق خيمہ خبررساں ادارے نے كہا ہے كہ تركی كے ادارہ ديانت كے ترجمان محمد گورمز نے كہا ہے كہ بعض ڈراموں میں ہيرو كا رول ادا كرنے والے اداكار ماورا كی قدرت كا مظاہرہ كرنے كی غرض سے بعض دينی مفاہيم كو تبديل كرتے ہیں جيسے معجزہ، آخرت، عدالت الہی، فرشتہ وغيرہ جس سے دينی تعليمات میں انحراف كا انديشہ ہے۔اسی طرح انھوں نے كہا كہ اس حوالے سے بعض یہودی عقائد جيسے مسخ كو دكھانے كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ انسان كو حيوان میں تبديل كرنا يا حيوان كو انسان میں تبديل كرنا وغيرہ بھی قابل مذمت اقدام ہے۔
306762