انہدام بقيع كے اقدام نے مسلمانوں كےدرميان اختلافات كو جنم ديا

IQNA

انہدام بقيع كے اقدام نے مسلمانوں كےدرميان اختلافات كو جنم ديا

اعزازی گروپ/جلال بيطرفان: كربلا میں ايك شيعہ مرجع تقليد نے كہاكہ بقيع كی قبور كےانہدام سے مسلمانوں كےدرميان اختلافات پيدا ہوئے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ" ويب سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ سيد " محمد تقی مدرسی" نے كہا ہے كہ بقيع كی قبور كے انہدام سےمسلمانوں میں اختلافات اور دشمنياں پيدا ہوئی ہیں اور جنت البقيع كی دوبارہ تعمير سے مسلمانوں كے اختلافات كو دور كيا جا سكتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہاكہ وحدت اسلامی كا مطلب یہ ہے كہ ايك دوسرے كے مذہبی اقدار كا احترام كيا جائے اور اگر ايك دوسرے كے مذہبی اقدار كا احترام نہ كيا جائے تو اس سےمزيد دورياں پيدا ہوتی ہیں۔
۳۰۶۷۶۵