بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ميكسيسكو سٹی میں اسلامی مركز كے مدير"فرارسيسكو"نے خبر دی ہےكہ اس شھر میں ايك عظيم مسجد كی تعمير كا كام شروع ہو گيا ہے۔ انھوں نے اميد ظاہر كی كہ وہ اس مسجد كی تعمير كے لیے مطلوبہ رقم اكٹھی كریں گے۔ اس سے پہلے اس شہر كے مسلمانوں نے ايك اسلامی مركز كی بنياد ركھی تھی اور اب وہ اس شہركے مسلمانوں كی مذہبی ضروريات كو پورا كرنے كےلیے ايك مسجد تعمير كرنا چاہتےہیں۔ ياد رہے كہ ميكسيسكو میں مسلمانوں كی تعداد ۲ لاكھ ہے۔ اور اس ملك میں مسلمانوں اور خصوصا شيعوں كی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
۳۰۶۶۹۴