كتاب" قرآن از زبان قرآن" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے

IQNA

كتاب" قرآن از زبان قرآن" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے

ثقافتی گروپ: "قادر فاضلی" كی كتاب " قرآن از زبان قرآن " شائع ہو كر منظر عام پرآ گئی ہے۔ اسے " فضيلت علم" پبلشرز نے شائع كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں قرآن مجيد كے فضائل اور خصوصيات، قرآن مجيد كی زبان سے بيان كی گئی ہیں۔ یہ كتاب آٹھ ابواب پر مشتمل ہے پہلے باب میں قرآن مجيد كی فضيلت بيان كی گئی ہے۔ جبكہ دوسرے موضوعات جو اس كتاب میں زير بحث آئے ہیں ان میں سے اعجاز قرآن ، نزول قرآن،محكم و متشابھ، ناسخ و منسوخ، قرآن مجيد كےنام اور عدم تحريف قرآن ہیں۔
۳۰۶۴۴۴