آزادی حجاب مسلمانوں اور مغربيوں كےدرميان ہم آہنگی كا بہترين ذريعہ ہے

IQNA

آزادی حجاب مسلمانوں اور مغربيوں كےدرميان ہم آہنگی كا بہترين ذريعہ ہے

اعزازی نامہ نگار/جلال بيطرفان: بلجيئم میں يونيورسٹی كے ايك تحقيقاتی گروہ نے كہا ہے كہ مسلمانوں اور مغربيوں كے درميان ہم آہنگی كے لیے پردے كی آزادی ہونی چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خيمہ ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بلجيئم میں يونيورسٹی كے ايك تحقيقاتی گروہ نے كہاہے كہ مغرب اور مغربی ممالك میںمقيم مسلمانوں كے درميان بہترين ہم آہنگی كے لیے ضروری ہے كہ مغرب میں حجاب كی آزادی ہو۔ ياد رہے كہ مذكورہ گروہ مغربی ممالك میں مقيم مسلمانوں اور مغربی باشندوں كے درميان ہم آہنگی كے موضوع پر تحقيقات كر رہا ہے۔
306777