قم المقدسہ میں آيت اللہ بروجردی كی برسی كا انعقاد

IQNA

قم المقدسہ میں آيت اللہ بروجردی كی برسی كا انعقاد

اعزازی گروپ: اكبر ہوست چيان: دنيائے تشيع كےعظيم مرجع آيت العظمی سيد حسين طباطبائی بروجردی "رح" كی ۴۹ ویں برسی گزشتہ رات مسجد اعظم " قم " میں منائی گئی۔ برسی كی اس تقريب میں مراجع عظام اور علماء كرام نے بڑی تعداد میں شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں آيت اللہ مكارم شيرازی ، آيت اللہ نوری ہمدانی ، آيت اللہ صافی گلپائيگانی ، آيت اللہ علوی گرگانی، آيت شبيری زنجانی، آيت اللہ سبحانی، نمائندہ دفتر قائد انقلاب ،مجلس خبرگان اور ايرانی پارليمنٹ كے ممبران حوزہ علمیہ قم كے اساتذہ اور زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے لوگوں نے شركت كی۔ حجت الاسلام والمسلمين حسين انصاريان نے اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آيت اللہ بروجردی كا شمار گزشتہ صدی كے عظيم فقہاء میں ہوتا ہے۔ حجت الاسلام حسين انصاريان نے مزيد كہا كہ انھوں نے اپنی با بركت عمر تشيع كی ترويج میں گزار دی اور اس سلسلے میں مصائب اور سختيوں كا مقابلہ كيا۔
۳۰۷۲۴۴