سيد جمال الدين افغانی كے نام پر ايك تحقيقاتی مركز قائم كيا جائے گا

IQNA

سيد جمال الدين افغانی كے نام پر ايك تحقيقاتی مركز قائم كيا جائے گا

ثقافتی گروپ: "سيد جمال الدين افغانی" كانفرنس كے اختتام پر حاضرين نے سيد جمال الدين افغانی كے نام پر ايك تحقيقاتی مركز كے قيام پر تاكيد كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق اس علمی اور تحقيقی كانفرنس كا اہتمام افغانستان كی وزارت اطلاعات و نشريات نے كيا تھا۔اور یہ كانفرنس گزشتہ روز ۱۴ اكتوربر ۲۰۰۸ء كو اپنے اختتام كو پہنچی اس كانفرنس میں افغانستان كی سركاری شخصيات كے علاوہ محققين اور كچھ غير ملكی مہمانوں نے بھی شركت كی۔ وزير اطلاعات و نشريات ' محمد حليم تنوير" نے اس كانفرنس میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ سيد جمال الدين افغانی نے اپنے دور كےاستعمار برطانیہ كا ڈٹ كر مقابلہ كيا اور امت اسلامی كے اتحاد كے لیے ان كی كوششوں كو ہميشہ ياد ركھا جائے گا۔
۳۰۶۷۴۵