احمدی نژاد :لبنان میں سياسی استحكام اسرائيل كی سازشوں كوخاك میں ملا دے گا

IQNA

احمدی نژاد :لبنان میں سياسی استحكام اسرائيل كی سازشوں كوخاك میں ملا دے گا

سياسی گروپ: ايرانی صدر جناب محمود احمدی نژاد نے كہا كہ لبنان میں سياسی استحكام آ رہا ہے اور اس سے اسرائيل كی سازشين نا كامی سےدو چار ہوں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۱۳ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو لبنان كے سابق صدر ميشل عون نے اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر جناب محمود احمدی نژاد سے ملاقات كی اس ملاقات میںجناب احمدی نژاد نے كہا كہ اسرائيل رو بہ زوال ہے اور امريكہ اور اسرائيل دونوں كی مشرق وسطی میں كوئی جگہ نہیں ہے۔ جناب ميشل عون نےبھی لبنان كےحالات بيان كرتے ہوئے ايران كو لبنان كا بہت بڑا حامی قرار ديا۔
306677