بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ محمد حسن قديری كی رحلت پر قائد انقلاب اسلامی كے پيغام كا متن اس طرح ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم: آيت اللہ محمد حسن قديری كی رحلت كی افسوسناك خبرملی۔ انھوں نے اپنی بابركت عمر حوزہ نجف اشرف اور قم میں درس و تدريس میں گزار دی انھوں نے نگہبان كونسل ، جامعہ مدرسين، حوزہ علمیہ قم اور امام خمينی (رح) كے استفتئات كے جواب میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ میں ان كے عقيدت مندوں، قم، نجف اور اصفہان میں ان كے شاگردوں اور ان كے اہل خانہ كو تعزيت و تسليت پيش كرتا ہوں۔ سيد علی خامنہ ای ۱۷ اكتوبر ۲۰۰۸ء ۔
308171