سوریہ كےاہل سنت پروفيسروں نے ادارہ دارالحديث كا دورہ كيا

IQNA

سوریہ كےاہل سنت پروفيسروں نے ادارہ دارالحديث كا دورہ كيا

سماجی گروپ: دمشق كی " شريعت " يونيورسٹی كےسات پروفسيروں نے جمعرات كےروز علمی اور ثقافتی ادارہ دارالحديث كا دورہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق علمی اور ثقافتی ادارہ دارالحديث كےدورہ كےموقع پر تقريب مذاہب اسلامی كے جنرل سيكرٹری آيت اللہ تسخيری نے دارالحديث كے سربراہ آيت اللہ ری شہری سے ملاقات كی۔
اس دورے میں دمشق كی " شريعت" يونيورسٹی كےپروفيسروں نے علوم حديث كالج كا وزٹ بھی كيا جس میں حجۃ الاسلام مہدوی اور تعليمی امور كے سكيرٹری نے انكا استقبال كيا۔ جناب حجت نے وفد كو خير مقدم كرنے كے علاوہ اس ادارے كی تحقيقی اور علمی سرگرميوں پر مشتمل تفصيلی رپورٹ بھی پيش كی۔ آخر میں دارالحديث كے سربراہ جناب شہری نےبھی وفد سے ملاقات كی اور دنيائے اسلام كی قرآنی اور نبوی تعليمات پر خاص توجہ دينےكی طرف اشارہ كيا۔
307711