بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق " الانوار" خبررساں ايجنسی نے لكھا ہے كہ حزب اللہ لبنان نے عكا شہر میں اسرائيل كی مجرمانہ كاروائيوں كے خلاف ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں ان وحشيانہ كا روائيوں كی مذمت كے ساتھ ساتھ كہا گيا ہے كہ اسرائيل كی ان جارحانہ كاروائيوں كا مقصد فلسطينيوں كوہجرت پر مجبور كرنا اور اس ملك سے اسلامی و عربی قوم كو محو كرنا ہے ۔ اس بيانیہ میں جہاں عالمی اداروں كی معنی خيز خاموشی كی مذمت كی گئی ہے وہاں مقبوضہ علاقوں سے اسلامی اقدار كی پامالی پر بھی افسوس كا اظہار كيا گيا ہے۔ انھوں نے مزيد لكھا ہے كہ شمالی فلسطين اور عكا میں لوگوں نے استقامت كا مظاہرہ كيا ہے اور ہماری بھی تمام ہمدردياں فلسطينی قوم كےساتھ ہیں۔
307996