بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا"شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق نمائندہ ولی فقیہ آيت اللہ سيد محمد علی موسوی جزائری" نے نماز جمعہ كےخطبوں میں مغرب میں حالیہ معاشی بحران كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ سرمایہ داری اور ليبرل ڈيمكريس نظام دم توڑ رہا ہے۔ جبكہ اسلامی نظام ايك مستقل اور غير وابستہ نظام ہے جس كی اساس اور بنياد بہت مضبوط ہے ۔انھوں نے كہا كہ جب مغربی نظام اپنے آپ كو باقی ركھنے سے عاجر آچكا ہے تو اس نے انسانی سعادت كا كيا سامان فراہم كرنا ہے۔ انھوں نے ورزش كو بدن كی سلامتی كے لیے ضرورت قرار ديتےہوئے كہا كہ آج كے مشينی دور میں ضروری ہے كہ انسان تحرك اور فعال رہے تاكہ اسكا بدن سلامتی سے ہمكنار رہے اس حوالے سے انھوں ورزش كےبارے میں منقول روايات كی طرف بھی اشارہ كيا۔
308181