بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " خيمہ " سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے شيعہ نشين علاقے احساء میں چھ شيعہ افراد كو اس علاقے میں مذہبی سرگرميوں كے جرم میں گرفتار كيا ہے۔ اس رپورٹ كے مطابق ۱۸ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو "احمد عباس التريكی" ، " جعفر احمد المكی"، " حسن احمد المكی" ، " سامی زكی بوخمسين" ، كمال مكی المطاوعھ اور " صالح ابراہيم التريكی" كو سعودی عرب كے علاقے " احساء" میں مذہبی سرگرميوں كے جرم میں گرفتار كر كے جيل بھيج ديا گيا ہے۔ خبررساں ايجنسی " الراصد" كی رپورٹ كے مطابق ان افراد پر الزام عائد كيا گيا ہے كہ انھوں نے امام زمانہ (عج) اور امام حسن مجتبی(ع) كی ميلاد كی مناسبت سے جشن منعقد كيا تھا۔
308618