دنيائے اسلام كو موجودہ دور میں زيادہ سے زيادہ وحدت اور اخوت اسلامی كی ضرورت ہے: آيت اللہ يزدی

IQNA

دنيائے اسلام كو موجودہ دور میں زيادہ سے زيادہ وحدت اور اخوت اسلامی كی ضرورت ہے: آيت اللہ يزدی

سياسی گروپ: جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم كے سربراہ "آيت اللہ يزدی" نے حج تمتع كے حوالے سے علماء كرام كے ايك اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ موجودہ حالات میں دنيائے اسلام كو زيادہ سے زيادہ اخوت اور وحدت اسلامی كی ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۸ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم كے سربراہ " آيت اللہ يزدی" نے حج تمتع كے حوالے سے ايك اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے اتحاد و وحدت كی تاكيد كی اور كہا كہ موجودہ حالات میں دنيائے اسلام كو اتحاد و وحدت كی سب سے زيادہ ضرورت ہے۔
308584