تركی میں پہلے بوسينا كے مسلمان صدر كی قدر دانی كی گئی

IQNA

تركی میں پہلے بوسينا كے مسلمان صدر كی قدر دانی كی گئی

سياسی گروپ: تركی كے اعلی عہديداروں نے بوسينا كےپہلے مسلمان صدر كی برسی كے موقع پر ان كی اسلامی خدمات كی قدر دانی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی " ايكنا" شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق ' لہا آن لائن" كے حوالے سے كہا ہے كہ بوسينا كے پہلے مرحوم مسلمان صدر علی عزت بيگوويج كی خدمات كو خراج عقيدت پيش كرنے كےلیے ان كی برسی كے موقع پر ايك سيمينار منعقد كياگيا۔ اس سيمينار كو " ملك حكيم " كا نام ديا گيا جس میں بوسينا اور ديگر مسلم اور غير مسلم ممالك سے دانشوروں نے شركت كی۔ علی عزت بيگوويج ايك سياستدان ہونے كے ساتھ ساتھ اچھے رائٹر بھی تھے۔ اور انھوں نے كئی كتابوں كی تاليف بھی كی ہے جس پر انہیں ۲۰۰۱ء میںشخصيت اسلامی كا لقب ديا گيا۔
309066