بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش كے انعقاد كا مقصد اسلامی ممالك كے درميان اقتصادی اور تجارتی روابط كو فروغ دينا ہے۔ توقع كی جارہی ہے كہ اس نمائش میںتركی كی ۴۰۰ اور غير ملكی ۱۰۰ كمپنياں شركت كریں گی اور ۶۱ ممالك سے ۲ ہزار سے زائد تاجر بھی شركت كریں گے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق ۱۸ ممالك كے ۲۴ وزراء بھی اس نمائش كا دورہ كریں گے۔ اس كے علاوہ ايك اندازہ كے مطابق اس نمائش كے دوران ۴ ارب ڈالر كی ماليت كی قراردادوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
309044