بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگاروں نے " خيمہ " سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ ہالينڈ كی فوجی كمانڈ نے مذہبی امور انجام دينے كےلیے تين مسلمان پيش نمازوں كو ہالينڈ كی فوج میں منظوری دی ہے۔ یہ تين افراد مسيحی مذہبی رہنما كی طرح ہالينڈ كی فوج میں مسلمانوں كے مذہبی امور انجام دیں گے۔ ہالينڈ كی وزارت دفاع كےترجمان نے اس كے متعلق بريفنگ ديتے ہوئے كہا ہے كہ ايك امتحان كے بعد ان افراد كا انتخاب عمل میں آئے گا۔
309275