بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق پزواك خبررساں ادارے نے كہا ہے كہ ادارہ ثقافت اسلامی و مذہبی امور كےاعلی عہديداروں كی ايك نشست میں عشرہ كرامت كے پروگراموں كو حتمی شكل ديدی گئی ہے۔ ادارہ ثقافت اسلامی كےثقافتی ترجمان حجة الاسلام شرفخانی نے كہا ہے كہ عشرہ كرامت كے مختلف پروگراموں كےلیے عالمی قاريوں كی دعوت دی جائے گی اور اس كے علاوہ كريمہ اہلبيت (ع) كے عنوان پر مقابلے منعقد كیے جائیں گے۔ اور ان مقابلوں میں ممتاز حيثيت حاصل كرنےوالوں كو نفيس انعامات دیے جائیں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ پروگرام حضرت فاطمہ معصومہ (س) كے ايام ولادت كےموقع پر منعقد كیے جائیں گے۔
309345