حرمين عسكرييين (ع) كی تعمير نو كی ڈیڑھ سال میں تكميل

IQNA

حرمين عسكرييين (ع) كی تعمير نو كی ڈیڑھ سال میں تكميل

اعزازی خبرنگار/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: عراق كے شہر سامرا میں حرمين عسكريين (ع) كی تعمير نو كا كام انتہائی سستی سےآگے بڑھ رہا ہے اور اميد كی جا رہی ہے كہ گنبد كی تعمير نو كا كام ڈیڑھ سال میں مكمل ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حج خبررساں سائٹ نے لكھا ہے كہ اگرچہ عربی زبان میں سامرا كےمعنی مشتركہ خوشی كے ہیں ليكن اس شہر میں ۲۰۰۶ء كے حرمين عسكريين (ع) كو بم سے اڑانے كے واقعہ كے بعد وہان كے لوگون كی خوشياں مدھم پڑھ گئیں اور اميد كی جا رہی ہے كہ آئندہ سال تك اس شہر كی تعمير نو كے بعد وہاں زائرين كی آمدورفت كا سلسلہ بحال كر ديا جائے گا۔ ماہرين كا كہنا ہے كہ ا س حرم میں بم واقعہ كے بعد عراق میں داخلی جنگ كا سلسلہ شروع ہوا اور اس واقعہ كو گزرے دوسال ہو چكے ہیں ليكن ابھی تعمير نو كا سلسلہ جاری ہے۔ بہرحال پيشگوئی كی جا رہی ہے كہ ڈیڑھ سال تك اس حرم كی تعمير نو كا كام مكمل ہو جائے گااور اس پر ساٹھ ملين ڈالر كی لاگت آئے گی۔
309121