افغانستان كے اسكولوں میں طالبان نے قرآن مجيد كی توہين كی

IQNA

افغانستان كے اسكولوں میں طالبان نے قرآن مجيد كی توہين كی

سياسی وسماجی گروپ:۱۹ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو طالبان كے ايك دہشت گرد گروہ نے افغانستان كےاكثر علاقوں كے اسكولوں میں حملہ كر كے بچوں كی درسی كتب اور قرآنی نسخوں كو آگ لگا دی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " ترند نيوز" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ افغانستان میں ۳ لاكھ سے زائد طلباء بدامنی اور طالبان كی دھمكيوں كی وجہ سےاسكول نہیں جا رہے ہیں۔ كچھ عرصہ پہلے طالبان نے افغانستان كے صوبہ " غزنھ" میں ايك لاكھ سے زائد درسی كتابوں كو آگ لگا دی تھی۔ طالبان كی كوشش ہے كہ وہ افغانستان میں اسكولوں كو بند كروا دیں۔
309594