امام صادق (ع) كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری میں آيت اللہ وحيد خراسانی شركت كریں گے

IQNA

امام صادق (ع) كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری میں آيت اللہ وحيد خراسانی شركت كریں گے

اعزازی گروپ/ سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: امام جعفر صادق (ع) كی شہادت كی مناسبت سے آيت اللہ " وحيد خراسانی كے بيت سے ماتمی جلوس حضرت فاطمہ معصومہ كے حرم كی طرف روانہ ہو گا جس میں آيت اللہ وحيد خراسانی بھی شركت كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار نے شيعہ نيوز سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ امام صادق (ع) كی شہادت كی مناسبت سے آيت اللہ وحيد خراسانی كے بيت سے عزاداری كا جلوس برآمد ہو گا۔ جس میں خود آيت اللہ وحيد خراسانی بھی شركت كریں گے۔ ياد رہے كہ عزاداری كا یہ جلوس ۲۵ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو صبح ۱۱ بجے قم میں واقع آيت اللہ وحيد خراسانی كے بيت سے نكلے گا جو حرم حضرت معصوم (س ) میں اختتام پذير ہو گا۔
310151