بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " اخبار النجف" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بحرين كے وزير خارجہ شيخ " خالد بن حمد آل خليفہ" نے اپنے ايك بيان مں اظہار كيا ہے كہ بحرين، مقدس شہر نجف اشرف میں اپنے قونصل خانے كا افتتاح كرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے عراق كےوزير اعظم جناب نوری مالكی سے ملاقات كی اور انھیں بادشاہ بحرين شيخ " حمد بن عيسی آل خليفہ" كی طرف سے بحرين كے دورے كی دعوت دی۔ بحرين كے وزير خارجہ نے خبر دی ہے كہ بحرين زائرين كو عراق كے مقدس مقامات كی زيارت كے لیے نقل و انتقال كے لیے نجف اشرف اور منامہ كے درميان پروازبھی شروع كی جائے گی۔
310614