بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲۲ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو پوليس افسران نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی۔ اس ملاقات میں آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے حضرت امام صادق (ع) كی شھادت كےحوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہمارا مكتب جعفری ہے اور تمام علماء اور اسلامی علوم كے محققين نے مكتب امام جعفر صادق (ع) سے استفادہ كيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اگر اہل بيت (ع) اور ان كی رہنمائی نہ ہوتی تو اسلام كی صحيح شناخت نہ ہو سكتی۔ آيت اللہ صافی گلپائيگانی نےكہا كہ اگر كوئی شخص تمام وسائل ميسر ہونے كے باوجود بھی دينی معارف، قرآن اور احاديث اہل بيت (ع) كی تعليم حاصل نہیں كرتا تو وہ خسارے میں ہے۔
310608