علامہ فضل اللہ :عراق میں امريكی موجودگی كےلیے كوشش كرنا غير شرعی اقدام ہے

IQNA

علامہ فضل اللہ :عراق میں امريكی موجودگی كےلیے كوشش كرنا غير شرعی اقدام ہے

سيا سی گروپ: علامہ فضل اللہ نےفتوا ديا ہے كہ عراق كے كسی بھی سركاری يا غير سركاری گروہ كا امريكہ كےلیے عراق میں باقی رہنے كی غرض سے جدوجہد كرنا غير شرعی اقدام ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار" دارالحياۃ" نےلكھا ہے كہ لبنان میں شيعہ مرجع تقليد علامہ فضل اللہ نےاپنے ايك نئے فتوے میں كہا ہے كہ عراقی حكومت يا ہر دوسرے گروہ سے جو بھی معاہدہ ، سند يا توافق نامہ پر دستخط كیے جائیں اس میں ضروری ہے كہ اتحاد ی افواج كے بلاقيد و شرط انخلاء پر تاكيد كی جائے، انھوں نے كہا كہ عراقی حكومت يا جو بھی ادارہ اتحادی افواج كی عراق میں موجودگی كو قانونی شكل دينے كے لیے چارہ جوئی كرے گا اس كایہ اقدام غير شرعی ہو گا كيونكہ اس سے وہ امريكيوں كو یہ سہولت فراہم كريگا كہ وہ اس ملك كے ذخائر پر مسلط ہو سكیں۔ انھوں نے ملت عراق سےاپيل كی كہ وہ جس مذہب و قوم سے بھی تعلق ركھتے ہوں ان كا بنيادی مقصد عراق كی تعمير و ترقی ہونا چاہیے اور اسكی خاطر قومی و اسلامی وحدت كی بے حد ضرورت ہے۔
310577