لبنانی مسلم علماء الا ئنس كی شيعہ مجلس اعلی كے نائب صدر سے ملاقات

IQNA

لبنانی مسلم علماء الا ئنس كی شيعہ مجلس اعلی كے نائب صدر سے ملاقات

سيا سی گروپ: لبنان میں شيعہ مجلس اعلی كے نائب صدر نے لبنانی مسلم علماء الا ئنس كےممبران سے ملاقات كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپور ٹ كے مطابق لبنان كے روزنامہ " الانوار" نے لكھا ہے كہ شيخ " عبدالامير قبلان" نے اس ملاقات میں مختلف دينی مسائل اور لبنان كی صورتحال پر تبادلہ خيال كيا۔ اور كہا كہ اسلام دين رحمت، شناخت اور صلح ہے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ حسن سلوك اور ايك دوسرے كےمقدسات كا احترام كرتےہوئے اسلامی اقدار كی پاسداری كریں۔ انھوں نے عراق كے شہر موصل سے عيسائی براداری كو ہجرت پر مجبور كرنے كی مذمت كرتےہوئے اسے كھلی جارحيت قرار ديا۔، اور كہا كہ اس مسئلے پر خاموش رہنا درست نہیں ہے۔ انھون نے مزيد كہا كہ اسرائيل مسلمانوں اور عيسائيوں كا مشتركہ دشمن ہے لہذا ہماری مشتركہ ذمہ داری ہے كہ ہم اسرائيل كےمقابلے میں سيسہ پلائی ديوار بن كر ان مساجد و كليساوں كا دفاع كریں۔ قبلان نے آخر میں مسلمانوں كو اپنی صفوں میں اتحاد برقرارركھنے اور ہر قسم كی فرقہ واريت سے اجتناب كی اپيل كی ہے۔
310585