بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " الانوار" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲۳ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو علامہ محمد حسين فضل اللہ نے اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ امريكہ كو عراق میں اپنی سياسی غلطيوں كا اعتراف كرتے ہوئے عراق كو ترك كر دينا چاہیے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ عراقی شہريوں كو امريكی امن معاہدے كی مخالفت كرنی چاہیے۔ علامہ فضل اللہ نے كہا كہ امريكی افواج عراق میں اپنی موجودگی كو طولانی كرنے كے لیے بہانے تلاش كر رہی ہیں اور عراق میں اپنے فوجی اڈے قائم كر رہی ہیں جوكہ عراق كی آزادی كے لیے بہت بڑا چيلنج ہیں۔
310998