ریڈيو آسٹريليا كے واحد دينی پروگرام كی بندش پر اس ملك كے دينی راہنماوں كی تنقيد

IQNA

ریڈيو آسٹريليا كے واحد دينی پروگرام كی بندش پر اس ملك كے دينی راہنماوں كی تنقيد

اعزازی خبرنگار ندا قاسم پور: آسٹريليا كے قومی ریڈيو ای بی سی پر " دينی رپورٹ پروگرام كی بندش پر اس ملك كےدينی راہنماوں نےاحتجاج كيا ہے اور كہا ہے كہ آسٹريلوی ذرائع ابلاغ دينی تعليمات كی پرواہ كیے بغير نشريات ديتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' كے اعزازی خبرنگار كی رپورٹ كے مطابق بی بی سی چينل نے كہا ہے كہ " دينی رپورٹ" پروگرام كے سامعين كيفيت كےاعتبار سے قابل توجہ نہیں ہیں ليكن ہر پروگرام كے كچھ نہ كچھ سامعين ضرور ہوتے ہیں۔ اسٹريلوی مسلمانوں نے كہا كہ اس اقدام سے ماڈرن معاشرے كو كچھ ركاوٹوں كا سامنا كرنا پڑے گا۔ اسلامی فیڈريشن كے سربراہ اقبال پائل نے كہا ہے كہ ای بی سی چينل كو دينی تعليمات كا فروغ دينا چاہیے اور اس كا ہر اقدام اسی سلسلے كی كڑی ہونا چاہیے ليكن " دينی رپورٹ" پروگرام كی پذيرش پر دينی رہنماوں كی بڑی تعداد نے اس اقدام كی مذمت كی ہے اسی طرح عيسائی برادری كے كيتھولك كليسا نے بھی دين كی گہری تعليمات كو كمرنگ كر كے پيش كرنے پر افسوس كا اظہار كيا ہے اور دينی موضوعات كو ذرائع ابلاغ میں كم اہميت دينے پر بھی سخت تنقيد كی ہے۔
310647