بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' شعبہ خراسان كی رپورٹ كے مطابق امير خوراكيان نے " ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ آج دنيا كی جديد ٹيكنالوجی سے مستفيد ہونا آستانہ قدس رضوی كے پروگراموں كا حصہ ہے۔ اور انٹرنیٹ كے ذريعہ دنيا كے مختلف ممالك میں بسنے والے مسلمان اس بارگاہ سے انٹرنیٹ كے ذريعہ رابطہ بر قرار كر سكتے ہیں۔ دنيا كی مختلف زبانوں سے تعلق ركھنے والے مسلمانوں كے لیے مذہبی تقارير بھی نشر كی جائیں گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ آستانہ قدس رضوی كا ۱۴ ممالك سےموثر رابطہ موجود ہے اور رضوی ثقافت كو عام كرنے كے لیے تمام مسلمان ملكر كام كریں۔ انھوں نے عربی زبان میں اس آستانہ كی طرف سے نشر كی گئی كتب كا ذكر كيا اور كہا كہ یہ كتب عربی ممالك كے مسلمانوں كی ضروريات كو پورا كریں گی۔
311040