بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق حج خبرساں سائٹ نے لكھا ہے كہ بلگراڈ كی عالمی كتابی نمائش جس كا چند روز پہلے افتتاح ہوا ہے اس میں ايرانی كلچرل سنٹر نے ايران كی نمائندگی كی ہے۔ اس نمائش میں ۸۰۰ ملكی اور غير ملكی پبلشرز نے شركت كی ہے۔ ۳۰۰ پبلشرز نے ۲۰ ممالك كی نمائش كرتے ہوئے اس نمائش كو چار چاند لگائے ہیں ان ممالك میں سے اٹلی، امريكہ، برطانیہ، جاپان، پرتگال،برازيل، يونان، اور كنیڈا وغيرہ شامل ہیں۔ ايرانی كلچرل سنٹر نے امام خمينی كی زندگی پر مشتمل صربستانی زبان میں كتاب كا ترجمہ اس نمائش میں پيش كيا ہے۔
310756