حضرت مسلم بن عقيل (ع) كے حرم كی توسيع

IQNA

حضرت مسلم بن عقيل (ع) كے حرم كی توسيع

اعزازی گروپ/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: ۱۷۰۰۰ مربع میٹر كے رقبے میں حضرت مسلم بن عقيل (ع) كے حرم میں جديد صحن تعمير كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے خيمہ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حضرت مسلم بن عقيل اور ھانی بن عروہ كے حرم كی تعميرات كا كام اپنے آخری مراحل میں ہے۔ سيد موسی الخلخالی نے مزيد كہا كہ مسجد كوفہ كے ميناروں كی تعمير كا كام بھی جاری ہے۔ مسجد كوفہ كےمتولی نے وضاحت كی كہ حرم مسلم بن عقيل میں " يد بطحاءابوطالب" نامی صحن كی تعمير كا كام نقشے كی تكميل كےبعد شروع ہو جائے گا۔ حرم حضرت مسلم بن عقيل كے متولی نے كہا كہ اس جديد صحن كی تعمير میں ۸ ماہ كا عرصہ لگے گا۔
311190