بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ادارہ حج وزيارت كے انچارج" خاكسار قھروری" نے حج تمتع كےمتعلق ايك كانفرنس سے خطاب كيا اورحج كے فضائل بيان كرتےہوئے كہا كہ اس فريضے كو انجام دينے كےلیے موانع كو دور كرنا چاہیے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ہم نے سعودی حكام سےايرانی حجاج كی تعداد میں اضافے كی درخواست كی ہے او راميد ہے كہ زيادہ سے زيادہ ايرانی حج كی سعادت حاصل كریں گے۔
311593