بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق پارس ادارہ نے ذرائع ابلاغ كی دوسری ڈيجیٹل نمائش میں اس سافٹ ويئر كا نمونہ پيش كيا۔ اس سافٹ ويئر كی خصوصيات میں سے ايك یہ ہےكہ جو سفر حج كے لیےجانا چاہتےہوں ان كےلیے مناسك حج كی تعليم اور مقدس مقامات كا تعارف وغيرہ تفصيلا بيان كيا گيا ہے ۔ اس سافٹ ويئر میں گھر سے نكلنے سے ائيرپورٹ پہنچنے تك اور پھر محرم ہونے، مناسك حج انجام دينے اور مكہ سے واپسی تك كا پورا پروگرام تصويری ، آڈيو اور ٹيكسٹ كی صورت میں موجو د ہے۔
311248