بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق " خيمہ" خبررساں ادارے نے لكھا ہے كہ جرمنی كےصوبہ باواريائے میں مشہور بلڈنگوں كی بہت بڑی تعداد كا جائزہ لينے كے بعد اس ملك كےانجينئرز نے پیڑز بورگ میں قائم اسلامی سنٹر كی بلڈنگ كو " جو مسجد اور اسلامی سنٹر پر مشتمل ہے" عمارتوں كی تعمير كا بہترين انعام ديا ہے۔ اس عمارت كے مسلمان معمار جناب آلفايازار ويج نے كہا كہ ايك معمار ہونے كی حيثيت سےہمارے لیے یہ انعام بہت اہميت كا حامل ہے اور ہمیں فخر ہے كہ ہم نے اس مسجد كی خوبصورتی كےلیے مختلف قسم كی نقش و نگاری كا كام انجام ديا ہے۔ اس اسلامی سنٹر كی عمارت میں مسجد ،كانفرنس ھال ، لائبريری، كلاس رومز اور مردوں اور خواتين كےلیےعليحدہ عليحدہ گيلرياں موجود ہیں۔
310669