بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق حج خبررساں ايجنسی نے كہاہے كہ حجاج كے لیے خيموں كی تنصيب اور دوسرے انتظامی امور كی تيارياں اپنے عروج پر ہیں۔ اور تمام ادارے اپنی اپنی ذمہ دارياں ادا كرنے میں مصروف ہیں بالخصوص مشاعر مقدسہ تك آبرسانی كا كام اور حجاج كے لیے دوسرے انتظامات كیے جا چكے ہیں۔ سعودی عرب كی حكومت نے اس دفعہ سخت انتظامی قوانين لاگوكرنے كا پروگرام وضع كيا ہے تاكہ حج كے مراسم كو بہترين انداز سے انجام ديا جا سكے۔ سوریہ كی وزارت صحت نےحجاج كو ويكسن لگانے كا بھی اہتمام كيا ہے تاكہ كسی بھی بيماری كے پھيلاو سےروك تھام كيا جا سكے۔
310747