افغانستان كےسابقہ وزير خارجہ:عالمی بحران كا سبب دہشت گردی ہے

IQNA

افغانستان كےسابقہ وزير خارجہ:عالمی بحران كا سبب دہشت گردی ہے

سياسی و سماجی گروپ: افغانستان كے سابقہ وزير خارجہ " عبداللہ عبداللہ" نے طالبان كے قتل و غارت كی طرف اشارہ كرتےہوئے دہشت گردی كو عالمی بحران سے تعبير كيا ہے اور كہا ہے كہ افسوسناك امریہ ہے كہ اس وقت افغانستان اور پاكستان دہشت گردی كا مركز بن چكے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی افغانستان اور پاكستان كی سياسی شخصيات اور علماء كے ايك اجلاس میں خطاب كرتے ہوئےافغانستان كے سابقہ وزير خارجہ نےكہا كہ شدت پسندی كےمقابلے كی ضرورت ہے او رافغانستان اور پاكستان اس چيلنج سے مقابلہ كر رہے ہیں۔ پاكستان كے وزير خارجہ " شاہ محمود قريشی" نے بھی طالبان سے مقابلے كےلیے كابل اور اسلام كے باہمی تعاون پر تاكيد كی۔
ياد رہے كہ گزشتہ سال بھی اسی قسم كا اجلاس افغانستان كے دارالحكومت كابل میں منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس میں شركت كرنے والوں نے قتل وغارت كی روك تھام كےلیے طالبان سےمذاكرات كا مطالبہ كيا تھا۔
312172