بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق امام فيسٹيول كی مناسبت سےايران كےشہر تايباد كے ميئر نے كہا ہے كہ امام رضا (ع) كسی خاص گروہ يا مذہب سے متعلق نہیں ہیں بلكہ تمام مسلمان ان سے عقيدت ركھتے ہیں۔ اور ان كے خاص مقام كے قائل ہیں بالخصوص اہلسنت اہلبيت پيغمبر سے خاصی عقيدت ركھتے ہیں۔
انھوں نے كہا كہ اس شہر میں شيعہ اور سنی لڑكيوں كا جشن عبادت ،شعر اور تصويروں كا فيسٹيول ، پينٹنگ نمائش وغيرہ كےپروگرام، عشرہ كرامت كا حصہ ہیں۔ انھوں نے كہا كہ ان مبارك ايام میں امام رضا (ع) كی سيرت اور شخصيت كے عنوان پر مذہبی مذاكرہ ہو گا۔ اور محفل جشن كا بھی انعقاد كيا جائے گااورمقدس مقامات پر چراغاں كی جائے گی۔
312476