بيروت میں عنقريب " قدس " نامی سٹلائٹ چينل كا افتتاح ہو گا

IQNA

بيروت میں عنقريب " قدس " نامی سٹلائٹ چينل كا افتتاح ہو گا

سياسی و سماجی گروپ: ۱۱ نومبر ۲۰۰۸ء كو فلسطين میں" قدس" نامی سیٹلائٹ چينل كا افتتاح ہو گا۔ یہ چينل فلسطين كےبارے میں خبریں نشر كرے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے فلسطين كی خبررساں ايجنسی كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " القدس " چينل كے مدير عماد افرنجی نے اس سیٹلائٹ چينل كے متعلق اظہار خيال كرتےہوئے كہا ہے كہ یہ چينل فلسطين سےباہر كےمتدين افراد كے مالی تعاون سے تاسيس كيا جا رہا ہے۔ جناب افرنجی نے مزيد كہا ہےكہ اس چينل كے ابتدائی امور پہلے دبئی اور پھر بحرين میں انجام پائے ہیں اور آخر میں اس چينل كا دفتر لبنان كے دارالحكومت بيروت منتقل كر ديا گيا ہے۔ جناب افرنجی نے وضاحت كی ہے كہ اس چينل كےقانونی مراحل مكمل ہو چكے ہیں اور اس چينل كے كاركنوں كا تعلق غزہ ، كرانہ باختری اور قدس سے ہے اور اس چينل كے نامہ نگار مكمل آزادی سےكام كر سكیں گے۔
312592