بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق حزب جبھھ اسلامی "اردن " كے سربراہ " زكی بنی ارشيد " نے كہا ہےكہ ۳۱ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو سہ پہر۳ بجے " يرموك" چوك پر یہ فيسٹيول منعقد ہو گا۔ " حزب جبھھ اسلامی اردن" نے اس سے پہلے اپنے بيانیے میں اسرائيل كی جارحيت اور مسجد الاقصی كےقريب كنيسہ كی تعمير اور مقدسات اسلامی كی توہين كی مذمت كی ہے۔ حزب اسلامی اردن كےنائب صدر " اراحيل الغرايیہ" نے بھی اسرائيل كے مظالم پر عربوں كی خاموشی كی مذمت كی ہے اور كہاہے كہ غاصب اسرائيل اپنے پروگرام كےمطابق قدس یہودی بستياں تعمير كرنے میں مصروف ہے جناب الغرايیہ نے مزيد كہا كہ فلسطين پر حملے خود اردن پر حملے ہیں۔
312439