قرآن مجيد كی توہين كرنے والے اردنی كی گرفتاری

IQNA

قرآن مجيد كی توہين كرنے والے اردنی كی گرفتاری

سماجی گروپ: اردن كی عدالت نے قرآن مجيد اور اسلام كی توہين كرنے والے شاعر كی گرفتاری كا حكم سنايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اردن كی عدالت نے اس ملك كے شاعر" اسلام لمحان" كو قرآن كی توہين كے جرم میں گرفتاری كا حكم سنايا ہے۔ ياد رہے كہ اردنی شاعر " اسلام سمحان" نے اپنے عشقیہ اشعار میں قرآن مجيد كی آيات سےاقتباس كيا تھا۔ موصولہ رپورٹ كےمطابق اردن كی وفاقی شرعی عدالت كےسربراہ " نوح القضا" نے كہا ہے كہ " اسلام سمحان" نے ان اشعار كے ذريعے خداوند عالم ، ملائكہ اور رسول اكرم (ص) كی توہين كی ہے۔ اسلام سمحان كو اس الزام كی تحقيقات كےلیے ۱۵ دن كے لیے گرفتار كيا گيا ہے۔
312482