بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی نے بين الاقوامی ادارہ سفيران صلح كے سربراہ اور عہديداروں سے ملاقات میںدنيا میں صلح اور امن وامان كے قيام كے حوالے سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ اس وقت دنيا میں صلح كے طرف دار بہت زيادہ ہیں۔ انھوں نے كہا كہ اسلام كا فلسفہ یہ ہےكہ لوگوں كے دلوں كو دلائل اور براہين كے ذريعے جذب كياجائے اور كسی كو اسلام كےنام پر جنگ و جدال برپا كرنے كی اجازت نہیں ہے۔ آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی نے اميد ظاہر كی كہ ايك دن ايسا آئے گا جب دنيا میں صلح اور امن و امان حاكم ہو گا۔ انھوں نے سوریہ میں امريكہ كی جارحيت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ استكبار عالم نے دنيا كے امن و امان كو داو پر لگايا ہوا ہے۔ اس ملاقات كی ابتدا میں ادارہ سفيران صلح كے سربراہ ابراہيم صنوبر نے اس ادارے كی كاركردگی اور آئندہ كے پروگرام كے بارے میں آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی كو بريفنگ دی۔
312914