بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سيستان و بلوچستان زاہدان كےامام جعمہ حجتہ اسلام والمسلمين " ابراہيم حميدی" نے جمعہ كےخطبات میں كہا كہ حج كے عظيم اجتماع كےموقع پر مسلمان عالمی استكبار كی سازشوں كے مقابلے میں عملی اتحاد كا مظاہرہ كر سكتےہیں انھوں نے حج كی اہميت كو اجاگر كرتے ہوئے كہا كہ حج ايك عظيم موقع ہے جہاں مسلمان اپنے اتحاد كا عملی مظاہرہ كر سكتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ حج ايك ايسی سياسی عبادت ہے جس سے پورے جہان كو دگر گرں كيا جا سكتا ہے۔ امام جمعہ نے كہا كہ حج بھی ايك ايسی نعمت ہے جس كی قدر و منزلت ابھی تك واضح نہیں ہوئی۔ حج میں جتنے بھی اعمال انجام دیے جاتے ہیں وہ انسان سازی كا اعلی نمونہ ہیں۔انہوں نے ۱۳آبان كی اہميتكو بيان كرتے ہوئے كہا یہ وہ دن ہے جب طلبا نے اپنيعملی بيداری كا مظاہرہ كرتے ہوئے ايك نئی تاريخ رقم كی تھی ۔ لہذا ہمیں چاہیے كہ اس تاريخ كو ہميشہ زندہ ركھیں اور زيادہ سے زيادہ تعداد میں مظاہروں میں شركت كریں۔
313714