قم المقدسہ میں آيت اللہ تبريزی كی دوسری برسی منائی گئی

IQNA

قم المقدسہ میں آيت اللہ تبريزی كی دوسری برسی منائی گئی

اعزازی نامہ نگار: حضرت آيت اللہ العظمی جواد تبريزی كی دوسری برسی قم المقدسہ میں منائی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے تبيان خبررساں ايجنسی كےحوالے سے نقل كياہے كہ آيت اللہ العظمی جواد تبريزی كی دوسری برسی منگل ۴ اكتوبر كو قم المقدسہ كی مسجد اعظم میں منائی گئی۔ اس پروگرام میں مراجع تقليد، علماء ، روحانی او دوسری اہم مذہبی شخصيات نےشركت كی۔ حضرت آيت اللہ العظمی نے ۱۳۰۵ھ ۔ شمسی كو تبريز كے ايك علمی و مذہبی گھرانے میں آنكھ كھولی انھوں نے اپنی مذہبی تعليم كا آغاز قم المقدسہ سے كيا اور یہاں پانچ سال گزارنے كے بعد مزيد تعليم كے حصول كے لیے نجف اشرف تشريف لےگئے اور وہاں پر حضرات آيات مرحوم آيت اللہ حاج سيد عبدالہادی شيرازی، مرحوم آيت اللہ سيد ابوالقاسم خوئی سے كسب فيض كيا۔ مرحوم آيت اللہ تبريزی نجف اشرف میں ۲۳ سال تك كسب فيض كرتے رہے اور بالآخر جب سيد الشہدء امام حسين(ع) كی زيارت كر كےنجف اشرف لوٹ رہے تھے تو عراق كی بعثی حكومت نے آپ كو گرفتار كر كے ايران بھيج ديا۔ انھوں نے بالآخر ۲۹ آبان ۱۳۸۵ بمطابق ۱۹ نومبر ۲۰۰۶ء كو آواز حق پر لبيك كہتے ہوئے اس دارفانی سے كوچ كيا۔
313707