سوریہ میں اسلامی ممالك كی ملازمت كرنے والی خواتين كا سيمينار

IQNA

سوریہ میں اسلامی ممالك كی ملازمت كرنے والی خواتين كا سيمينار

سماجی گروپ: سوریہ كے دارالحكومت دمشق میں "ثقافت، میڈيا اور سياحت كا ترقی میں كردار" كے نام سے اسلامی ممالك كی ملازمت كرنے والی خواتين كا سيمينار منعقد كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ كی رپورٹ كے مطابق سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی " سانا" نے كہا ہے كہ یہ سيمينار دمشق كے تجارتی پيشہ میں مصروف عمل خواتين كی كمیٹی، سوریہ كی انجمن تاجران ، اسلامی صنعت و تجارت، اسلامی ترقياتی بينك كے تعاون سے دمشق كو عرب دنيا كا ثقافتی دارالحكومت منتخب ہونے كی مناسبت سے برپا كيا جا رہا ہے۔ اس سيمينار میں او آئی سی كے ۴۰ ممالك كی ۱۵۰ شخصيات شريك ہونگی جو اسلامی ممالك میں ملازمت كرنے والی خواتين كے كردار اور اقتصادی تعلقات ، ثقافتی اور سماجی تعلقات پر روشنی ڈالیں گئی۔ اس سيمينار كے اہداف میں سے اسلامی ممالك میں تجارتی تعلقات كی بہتری، نئے بازاروں كی تلاش ، ترقياتی ميدانوں میں تبادلہ خيال ہیں۔ اس سيمينار كے ساتھ ہی ۲۸ حصوں پر مشتمل نمائش بھی لگائی جائے گی۔ جن میں سے ۱۱ كا تعلق سوریہ اور ۱۷ كا تعلق ديگر اسلامی ممالك كی مصنوعات وغيرہ سے ہو گا۔ اس نمائش میں ادويات ، زيورات، پنٹنگ، اور خواتين كی دستكاری مصنوعات ركھی جائیں گی۔
313464