بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" شعبہ تركی نے " اخبار العالم " كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ نيغدہ يونيورسٹی كے چانسلر نے كاركنوں كےانچارج كو یہ بہانہ بناتےہوئےجرمانہ عائد كيا ہے كہ وہ يونيورسٹی میںقرآنی كی تلاوت سن رہا تھا۔ اور اس كی آواز باہر جا رہی تھی۔ كاركنوں كے انچارج نے ان الزامات كو مسترد كرتےہوئے كہا كہ دوسرے افراد اپنے اپنے كمروں میں موسيقی سن رہے تھے۔ اور وہ تلاوت قرآن سن رہا تھا۔ لہذا اس نے يونيورسٹی كےاعلی حكام كو اس سلسلہ میں ايك شكايت نامہ بھی ارسال كر ديا ہے۔ دوسری طرف يونيورسٹی كےانچارج نے ايك نيا شوشہ چھوڑا ہے كہ انچارج يونيورسٹی كی بجلی اور كامپيوٹر سے اداری وقت كے دوران ناجائز استفادہ كر رہا تھا۔ لہذا اس پر جرمانہ كيا جا رہا ہے۔
313457