فلسطين میں " قرآن و سنت كی روشنی میں قومی اتحاد" نامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

فلسطين میں " قرآن و سنت كی روشنی میں قومی اتحاد" نامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: قرآن كريم اور سنت نبوی كی تعليمات پر مبنی دوسرا سيمينار فلسطين كے شہر غزہ كی اسلامی يونيورسٹی كے اصول دين كالج میں منعقد كيا جا رہا ہے۔ جسكا عنوان " قرآن و سنت كی روشنی میں عوام كے درميان جذبہ اتحاد كو اجاگر كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "معا" خبررساں سائٹ نے لكھاہے كہ یہ سيمينار غزہ كی اسلامی نشريات اورقرآن سنٹر كے تعاون سے مسلمان دانشوروں كی انجمن منعقد كر رہی ہے۔ فلسطين كی قانون ساز شوری كے سربراہ "احمد بحر" مسلمان دانشوروں كی انجمن كے سربراہ " مروان ابوراس" اور غزہ كی اسلامی نشريات اور قرآن سنٹر كے سربراہ " عبدالكريم الدھشان" وغيرہ اس سيمينار كےاہم شركاء ہیں۔ احمد البحر " نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ لوگوں كےمابين يكجہتی باعث بنے گی كہ عدل و انصاف، مساوات اور معاشرے میں امن و امان كا قيام ہو سكے۔ او اس سے لوگوں كےافكار كو ايك دوسرے كے قريب لانے مں مدد ملے گی۔ اس سيمينار میں غزہ اسلامی يونيورسٹی كے كچھ پروفيسرز بھی قرآن و سنت كی روشنی میں عوامی يكجہتی پر مضامين پڑہیں گے۔ اور اسی حوالے سے آيات و روايات كا بھی جائزہ ليا جائے گا۔
313922