بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق فلسطينی اخبار" الانوار" نے لكھا ہے كہ مقبوضہ بيت المقدس كے تاريخی و اسلامی قبرستان ' مامن اللہ" میں اسرائيل كی طرف سے بے احترامی كی حزب اللہ لبنان نے سخت مذمت كی ہےاو اسے امريكہ كے ہاتھوں ميوزيم كے لیے بيچنے پر بھی اسرئيل كی مذمت كی۔ حزب اللہ كے بيان میں آيا ہے كہ اسرائيل كی طرف سے اسلامی مقدسات كی توہين كوئی نيا واقعہ نہیں كيونكہ اس نے كئی بار مسجد الاقصی كے نہتے نمازيوں كو خاك و خون میں غلطاں كيا ہے اور اب وہ ايك اور بے احترامی كا ارتكاب كر رہا ہے۔ جبكہ ا س بے احترامی پر عرب اور اسلامی ممالك نے خاموشی اختيار كر ركھی ہے۔ حزب اللہ نے مزيد لكھا ہے كہ عالمی اداروں كو اس توہين آميز اورقوم پر ستانہ رویے پر فورا رد عمل دكھانا چاہیے اور اسرائيل كی طرف سے عالمی قوانين كا مذاق اڑانے پر نوٹس لينا چاہے۔
314459