آيت اللہ مكارم شيرازی :ائمہ طاہرين كا جشن ميلاد منانے كےلیے تمام تر وسائل كو برو ئےكار لانا چاہیے

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی :ائمہ طاہرين كا جشن ميلاد منانے كےلیے تمام تر وسائل كو برو ئےكار لانا چاہیے

اعزازی نامہ نگار: امام رضا (ع) كا جشن منانے والی كمیٹی نے آيت اللہ مكارم شيرازی سے ملاقات كی جس میں آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ ائمہ طاہرين كاجشن ميلاد منانے كے لیے تمام تر وسائل كو بروئے كار لانا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے آيت اللہ مكارم شيرازی نے اس ملاقات میں كہا كہ مذہب تشيع كے خلاف نئے محاذ شروع ہو گئے ہیں۔ انھوں نے وہابی علماء كےنئے خط كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ انھوں نے مذہب تشيع كے خلاف نيا محاذ كھول ديا ہے۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے امت اسلام كی وحدت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ايران میں اسلامی حكومت كی تشكيل اور حزب اللہ كی لبنان میں كاميابی نے امريكہ اور اسرائيل كی طاقت كو كمزور كر ديا ہے جو كہ اسلام كی بركات كا نتيجہ ہے۔ انھوں نے كہا كہ جو افراد ائمہ طاہرين كا جشن منعقد كرنے والی كمیٹی كا حصہ ہیں انھیں اشتعال انگيز كاموں سے پرہيز كرنا چاہیے۔ مساجد كی اعلی كمیٹی كی رپورٹ كے مطابق ايران كی مساجد میں امام رضا (ع) كا جشن مذہبی عقيدہ و جذبے سے منايا جائے گا۔
315148