بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے آيت اللہ مكارم شيرازی نے اس ملاقات میں كہا كہ مذہب تشيع كے خلاف نئے محاذ شروع ہو گئے ہیں۔ انھوں نے وہابی علماء كےنئے خط كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ انھوں نے مذہب تشيع كے خلاف نيا محاذ كھول ديا ہے۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے امت اسلام كی وحدت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ايران میں اسلامی حكومت كی تشكيل اور حزب اللہ كی لبنان میں كاميابی نے امريكہ اور اسرائيل كی طاقت كو كمزور كر ديا ہے جو كہ اسلام كی بركات كا نتيجہ ہے۔ انھوں نے كہا كہ جو افراد ائمہ طاہرين كا جشن منعقد كرنے والی كمیٹی كا حصہ ہیں انھیں اشتعال انگيز كاموں سے پرہيز كرنا چاہیے۔ مساجد كی اعلی كمیٹی كی رپورٹ كے مطابق ايران كی مساجد میں امام رضا (ع) كا جشن مذہبی عقيدہ و جذبے سے منايا جائے گا۔
315148