بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےجشن امام رضا (ع) كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امام رضا (ع) كے ميلاد كی مناسبت سے سات زبانوں انگلش، عربی، فارسی، تركی، روسی، اردو، اور فرانسيسی میں تبريك كارڈ بھيجے گئے ہیں۔ یہ كارڈ انٹر نیٹ كےصارفين، سفارت خانوں اور اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانوں سے وابستہ انجمنوں كو بھيجے گئے ہیں۔ اور اسی طرح دنيا بھر كےمخا طبين كےلیے ای ميل بھی بھيجے گئے ہیں۔
315014